راؤ دلشاد: سابق رکن پنجاب اسمبلی ماجد ظہور کی والدہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ مرکز اہلحدیث مسجد ابتسام الہٰی ظہیر، لارنس روڈ لاہور میں ادا کی گئی، جس کی امامت مرحومہ کے صاحبزادے واجد ظہور نے کرائی۔
نمازِ جنازہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، ملک سیف الملوک کھوکھر، حافظ میاں محمد نعمان، میاں محمد طارق، کرنل (ر) مبشر جاوید، میاں مرغوب احمد، ملک خالد پرویز کھوکھر، حاجی حنیف، مہر اشتیاق احمد، بابر محمود، چودھری عبدالرحمان، سینئر صحافی عمران یعقوب خان، اینکر پرسن عمر اسلم، عمران علی گورائیہ، ملک شہباز علی کھوکھر، خواجہ احمد حسان، اشتیاق احمد لون، وحید عالم خان، باؤ بشیر، میاں امجد حسین بلو، چودھری ثناء اللہ باجوہ، عمران مسعود، رانا احسن شرافت، مرزا اخلاق، شہباز حیدر، میاں اسلم، سید ندیم الحسن، میاں طارق فیروز، میاں غلام مصطفیٰ، راشد بھٹی، شہباز ارشد جٹ، عبدالوہاب گجر، رانا اکرم، حفیظ سندھو، صبغت اللہ سلطان، اشفاق موہلن، سید توصیف شاہ، وحید بہادری، میاں عامر مجید، حاجی ارشد، عمیر تجمل بالی، طارق سوہنا بٹ، ملک محمد ذیشان، شیخ اعظم، الیاس خان، جہانزیب اعوان، تارا بٹ، عرفان تاج، سید غلام دستگیر شاہ اور دیگر سیاسی، سماجی، صحافتی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کے بعد مرحومہ کو میانی صاحب قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی، جبکہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔