فریحہ بتول:سرکاری نرخ 300 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں کے مطابق مختلف علاقوں میں ایل پی جی 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ قیمت میں روزانہ 10 سے 20 روپے تک اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔
ایل پی جی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں گیس دستیاب نہیں، جبکہ مہنگی ایل پی جی خریدنا بھی ان کی استطاعت سے باہر ہو چکا ہے۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔