ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کا وار جاری، روزمرہ استعمال کی اشیا مہنگے داموں فروخت

مہنگائی کا وار جاری، روزمرہ استعمال کی اشیا مہنگے داموں فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مہنگائی کا بوجھ کم ہونے کے بجائے اب بھی شہریوں کی روزمرہ زندگی پر بھاری ہے، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کو بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کوئی خاطر خواہ ریلیف نہیں مل سکا۔ لاہور کی اوپن مارکیٹ میں ضروری غذائی اشیا بدستور مہنگے داموں فروخت ہونے سے عوام پریشان ہیں۔

مارکیٹ میں گھی، کوکنگ آئل، چاول، گرم مصالحہ جات اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں اب بھی عام آدمی کی استطاعت سے باہر ہیں، جس کے باعث شہری سستی اشیا کی فراہمی کے منتظر ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں گھی کی مختلف اقسام 490 سے 610 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہیں، جبکہ کھلی چینی 160 روپے اور پیکنگ والی چینی 190 روپے فی کلوگرام میں فروخت کی جا رہی ہے۔

اسی طرح مختلف اقسام کے چاول 320 سے 640 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہو رہے ہیں، جس کے باعث روزمرہ استعمال کی بنیادی غذائی اشیا بھی کم آمدنی والے خاندانوں کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔