ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر کالونی میں ہمسائے کے گھر چوری کرنے والا ملزم قصور سے گرفتار

نشتر کالونی میں ہمسائے کے گھر چوری کرنے والا ملزم قصور سے گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: نشتر کالونی کے علاقے میں ہمسائے کے گھر چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو پولیس نے ضلع قصور سے گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق چوکی سبزی منڈی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گھر کا مالک دروازہ کھلا چھوڑ کر نماز کی ادائیگی کے لیے گیا تھا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے پہلے ریکی کی اور پھر گھر سے سونا، نقدی اور لیپ ٹاپ چوری کرکے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عدنان کے قبضے سے چوری شدہ لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر مسروقہ سامان کی برآمدگی اور مقدمے کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔