سٹی 42: کراچی ہول سیل گروسرزنے بھی 19جولائی کوکراچی چیمبرآف کامرس کی ہڑتال کی حمایت کااعلان کردیا
چیرمین ہول سیل گروسرایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے کہا فنانس ایکٹ کےظالمانہ ایکٹ کےخلاف مکمل شٹرڈاؤن کریں گے،ٹیکسزکےظالمانہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،چیئرمین ہول سیل گروسرز نے تمام تاجروں سےہڑتال کی حمایت کی اپیل کی ، ہراساں کرکےکسی سے ٹیکس وصولی نہیں کی جاسکتی، ایسے قوانین کی وجہ سےمقامی اورغیرمقامی سرمایہ کاری آنےسےکترارہاہے،
1400ارب کاٹارگٹ دوستانہ ماحول میں ہی پوراہوسکتاہے،ہراسانی کےذریعے کسی کوبھی اٹھایاجائےگا۔توسرمایہ کارکی توعزت نہیں بچ سکےگی۔اس ملک کےتاجرٹیکس اداکرتےہیں،تاجرسیلزٹیکس اداکرتے ہیں،ملکی معیشت ک پہیہ تاجرہی چلاتے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App