ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 6 ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں 186 افراد قتل

 لاہور میں 6 ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں 186 افراد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: شہرمیں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت پرقتل کی وارداتیں جاری ہیں ، رواں سال پہلے 6 ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں 186 افراد قتل ہوئے 
 پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر 4 واقعات رپورٹ ہوئے  ، اقدام قتل کے 364 مقدمات درج ہوئے ،

ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کی 3 وارداتوں کیساتھ صدر ڈویژن سرفہرست  رہا ، سٹی ڈویژن میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

قتل کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 42 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن قتل کی 40 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،کینٹ ڈویژن قتل کے 34 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن میں 29، سول لائنز ڈویژن میں 21 افراد قتل ہوئے،اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 20 افراد کو مختلف وجوہات پر قتل کیا گیا،

اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 102 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا،ماڈل ٹاؤن ڈویژن اقدام قتل کی 72 وارداتوں سےدوسرے نمبر پر رہا،صدر اور سٹی ڈویژن اقدام قتل کے 67 مقدمات سےتیسرے نمبر پر رہے، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اقدام قتل کے 32 مقدمات کا اندراج کیا گیا،سول لائنز ڈویژن میں اقدام قتل کی 24 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔