ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سحر حیات کے ایکس علی بٹ نے خاموشی سے نکاح کرلیا،تصاویر وائرل

سحر حیات کے ایکس علی بٹ نے خاموشی سے نکاح کرلیا،تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستانی ٹک ٹاکر اور یوٹیوبرز  علی بٹ نے شاندار مہنگی اور تقریبات کی روایت کو توڑتے ہوئے خاموشی سے نکاح کرلیا۔

ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز اکثر  اپنی ذاتی زندگی کے ہر لمحے کو کانٹینٹ میں بدلنے کے عادی ہوتے ہیں۔ ربیکا خان، رجب بٹ، جنت مرزا اور سحر حیات جیسی شخصیات اکثر بڑی تقریبات اور شوخ پوسٹس کے ذریعے خبروں کی زینت بنتی ہیں مگر انہی کے درمیان علی بٹ نے سادگی اور رازداری کو ترجیح دی، جس پر مداح بھی حیران رہ گئے۔

علی بٹ جو کہ معروف ٹک ٹاکر عمر بٹ کے چھوٹے بھائی ہیں ماضی میں سحر حیات کے ساتھ تعلق میں رہے تھے۔ سحر نے جولائی 2023 میں یوٹیوبر سمیع رشید سے شادی کی تھی اور اب ان کے ہاں ایک بیٹی بھی پیدا ہو چکی ہے تاہم اطلاعات کے مطابق سحر حیات اپنی بیٹی کے ساتھ اپنی والدہ کے گھر واپس آ چکی ہیں لیکن طلاق کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

مداحوں کی جانب سے اس سابق جوڑی کے حوالے سے دوبارہ ساتھ ہونے کی خواہشات کا اظہار کیا جاتا رہالیکن حال ہی میں علی بٹ کی زندگی میں ایک نئی محبت کی انٹری نے سب کو چونکا دیا ۔

چند روز قبل علی بٹ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ایک باحجاب لڑکی کو دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو میں واضح کیا گیا کہ لڑکی امریکہ میں موجود ہے جبکہ علی بٹ پاکستان میں ہیں۔ اس ویڈیو نے مداحوں میں چہ مگوئیاں پیدا کر دیں۔

اب سوشل میڈیا پر علی بٹ کے نکاح کی ایک تصویر وائرل ہو چکی ہے جس میں وہ سفید لباس میں جبکہ ان کی دلہنیا بھی اسی رنگ کے عروسی جوڑے میں نظر آتی ہیں۔ تصویر دیکھ کر کئی صارفین الجھن کا شکار ہیں کہ آیا یہ علی بٹ کی شادی کی ہی تصویر ہے یا کوئی کانٹینٹ۔

تاہم اس الجھن کا خاتمہ اس وقت ہوا جب انسٹاگرام پر ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ نے شادی کرلی ہے؟ جس پر علی بٹ نے واضح جواب دیا کہ ہاں الحمداللہ میں شادی شدہ ہوں۔