ویب ڈیسک :دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی ڈاکٹروں نے اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور کررہے ہیں ،تاہم اس کے لیے انہیں کچھ ٹیسٹوں کا انتظار ہے۔
ہسپتال ذرائع کاکہناہے کہ دل کی مرکزی شریانوں میں سے ایک شریان پر مسلز بریج ہے، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے جبکہ شبلی فرازکو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے۔
شبلی فراز کاکہناہے کہ دل کی بیماری کافی عرصے سے ہے لیکن احتیاط نہیں کررہا تھا، ادویات بھی صحیح طریقے سے نہیں لی تھی، معمولی ٹینشن بھی تھی لیکن مستقبل میں احتیاط کروں گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے قوم سے صحت کے لیے دعا ؤں کی اپیل بھی کی ہے۔
شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث 2 روز قبل پی آئی سی پشاور منتقل کیا گیا تھا۔