ویب ڈیسک:پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی موت پر اداکارہ مائرہ خان نے جذباتی نوٹ جاری کر کے مرحوم فنکارہ کے ساتھ گزارے چند لمحوں کو یاد کرلیا۔
لاہور کی گود میں آنکھ کھولنے والی اداکارہ حمیرا اصغر شوبز انڈسٹری میں نام کمانے کیلئے 8 سال قبل کراچی شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا تھا لیکن یہ شہر ہی انکی موت کا شہر بن جائے گا کوئی نہیں جانتا تھا۔
حمیرا اصغر نے 2013 میں ماڈلنگ کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھا اور پھر ڈراموں میں کام کرتی دکھیں جن میں ’لالی‘ ، ’بے نام‘ ، ’چل دل میرے‘ ، ’احسان فراموش‘ ، ’گرو‘ اور ’صراطِ مستقیم‘ شامل ہیں۔
انہوں نے ’جلیبی‘ اور ’لَو ویکسین‘ جیسی فلموں میں بھی کام کیا لیکن 2022 میں انکا ریئیلیٹی شو 'تماشہ' میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت کرنا خاص پہچان دے گیا۔
شو میں حمیرا کسی کو بھی اپنا خاص دوست نہ بنا سکیں بلکہ ہر کسی سے انکی خوب لڑائی ہوئی جو اس سیزن کے ناظرین کو ہمیشہ یاد رہے گی۔
حمیرا اصغر اور مائرہ خان کے درمیان ہونے والی لڑائی کون بھول سکتا ہے جس میں مائرہ کا سامنے کا ایک جعلی دانت ٹوٹ کر گر گیا تھا۔
مائرہ خان جو شو میں حمیرا اصغر سے بے تحاشہ لڑتی دکھی تھیں اب انکے دنیا سے رخصت ہوجانے پر افسردہ نظر آئیں۔
اداکارہ نے افسوس کا اظہار فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا کہ 'ہم دونوں ایک مختصر عرصے کیلئے ایک دوسرے کی زندگی کا حصہ بنے جو بہت عجیب تھا لیکن اس دوران میں نے تمہارے بارے میں یہ جاننا کہ تم زندگی سے بھرپور شخصیت کی مالک تھیں اور دل سے بہت پیاری تھیں، دعا ہے کہ تمہیں سکون ملے، تمہارے جانے پر بہت افسوس ہے۔'
مائرہ خان کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ نوٹ انکے اس وقت پر افسوس کرتا دکھ رہا ہے جس وہ شو میں حمیرا اصغر سے لڑیں۔