ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غازی آباد : مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

غازی آباد : مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین :غازی آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کےمطابق  پولیس کو 15 پر 2موٹرسائیکل سواروں کےموبائل چھیننے کی کال موصول ہوئی،ناکہ بندی کے دوران 2موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا،پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ کر کے بھاگنے کی کوشش کی،پولیس نے اپنے آپ کو محفوظ رکھتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا،اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈاکو زاہد کو گرفتار کر لیا۔

  پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی ڈاکو کا ساتھی اندھیرےکا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی،گرفتار ڈاکو ڈکیتی، چوری کے 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔

  ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ  گرفتار زخمی ڈاکو  کوہسپتال منتقل کر دیا ہے،علاج معالجہ جاری ہے،مفرور ڈاکو کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشنز جاری ہیں۔