مانت گشکوری: سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف 9 مئی مقدمات یکجا کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کےمطابق مقدمات یکجا کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، لاہور ہائیکورٹ مقدمات یکجا کرنے کی درخواست پر دوبارہ سماعت کرے۔
ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر حکم امتناع کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کرے،عدالت ایسی کوئی آبزرویشن نہیں دے سکتی جس سے ٹرائل متاثر ہو۔