ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر سسٹم پر کنکشن, میٹرز کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

سولر سسٹم لگوانے والوں کےلئے اہم خبر آ گئی،مارکیٹ میں اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں 100فیصد اضافہ ہو گیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: سولر سسٹم لگوانے والوں کےلئے اہم خبر آ گئی،مارکیٹ میں اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں 100فیصد اضافہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں 100فیصد اضافہ ہونے سے میٹر کی قیمت 43ہزار سے بڑھ کر 65ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔
لیسکو صارفین کو اے ایم آئی میٹر 43 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا اچانک پابندی لگنے کی وجہ سے مارکیٹ میں میٹرز کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
لیسکو کی جانب سے اے ایم آئی میٹرز کی خریداری کیلئے این او سی کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گرین میٹر کا سٹاک ختم ہونے پر صارفین کو مارکیٹ سے خریداری کی اجازت دی گئی تھی۔ لیسکو کی جانب سے گرین بائی ڈائریکشنل میٹر کی تنصیب پر پابندی کا اطلاق یکم جولائی سےلیسکو کے تمام دفاتر میں کر دیا گیا تھا۔