ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

 سٹریٹ کریمنلز کیخلاف گھیرا تنگ، پولیس نےکارروائی کرتےہوئے2رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتارکرلیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:  سٹریٹ کریمنلز کیخلاف گھیرا تنگ، پولیس نےکارروائی کرتےہوئے وارداتوں میں ملوث2رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایس ڈی پی اوباغبانپورہ مقصود گجر کی سربراہی میں پولیس نے  ڈکیت گینگ کیخلاف کارروائی کرتےہوئےملزمان کو گرفتار کیا۔
ایس ڈی پی او کا کہنا ہے کہ  ملزمان میں سرغنہ زریاب اور ہاشم شامل ہیں۔ ملزمان سے2موٹرسائیکلیں،موبائل فون،نقدی2پستول وگولیاں برآمد ہوئی ہیں، ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔

ملزمان  کی جانب سے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پروارداتیں کر کے فرار ہونے کا اعتراف بھی کیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئےانویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔