ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یکم محرم کب ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

 یکم محرم کب ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ محرم  الحرام کا چاند 18 جولائی 29 ذی الحج کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور عاشورہ 28 جولائی بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بجکر 32 منٹ پر ہوگی اور چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔غروب آفتاب شام 7 بج کر24 منٹ پرہونے کا امکان ہے، رات 8:00 بجے چاند کے طلوع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 17 منٹ ہوگی۔محرم الحرام کا چاند دیکھنے کی مدت غروب آفتاب کے بعد 46 منٹ تک ہے جبکہ چاند نظر آنے کے لیے 19 گھنٹے کی عمر ضروری ہے۔