وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کی اہم امور پر گفتگو

Bill Gates and PM Shahbaz Sharif talk on Phone, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وزیراعظم شہبازشریف کی بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے شریک چئیرمین بل گیٹس سے ٹیلی فون پر  اہم گفتگو ہوئی ہے۔

وزیراعظم اور بل گیٹ نے صحت عامہ،  غذایت کی کمی ، سٹنٹڈ گروتھ، بیماریوں سے بچاﺅ کی لازمی خدمات کی فراہمی سے متعلق گفتگو کی۔

وزیراعظم اور بل گیٹ کی گفتگو میں مائیکرو پے منٹ گیٹ وے راست اور قومی بچت پروگرام کو ڈیجیٹل کرنے سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔

وزیراعظم نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کی پاکستان میں خدمات کو سراہا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ، مہلک بیماریوں سے بچوں کوبچا نا، غذایت کی کمی کے مسائل پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وسائل میں سب کی شمولیت کے لئے موجودہ حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائڈیشن کے ساتھ مل کر جاری تعاون کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں۔

بل گیٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کی لیڈرشپ اور پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ گیٹس نے کہا کہ پولیو وائرس سے بچوں کو معذور ہونے سے بچانے کے لئے پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم اور بل گیٹس نے غذایت کی کمی ، سٹنٹڈ گروتھ، بیماریوں سے بچاﺅ کی لازمی خدمات کی فراہمیسے متعلق گفتگو کی

وزیراعظم اور بل گیٹس کی گفتگو میں مائیکرو پے منٹ گیٹ وے راست اور قومی بچت پروگرام کو ڈیجیٹل کرنے سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔

وزیراعظم اور بل گیٹس نے قریبی تعاون اور اشتراک عمل سے کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن پاکستان میں صحت عامہ اور دیگر سماجی بہبود کے پروگرامز چلا رہی ہے