ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اداکارہ حریم فاروق سے متعلق پریشان کن خبر

حریم فاروق،کورونا،عالمی وبا،ٹیسٹ مثبت،سٹی42
کیپشن: حریم فاروق،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ حریم فاروق عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار، اداکارہ  نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ یہ عید تنہائی میں گزار رہی ہوں۔

 اداکارہ حریم فاروق نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ویکسین لگوانے کے بعد بھی بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا، خوش قسمتی سے جس دن مجھے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں  اُس دن زیادہ لوگوں سے میرا رابطہ نہیں ہوا۔

اداکارہ  کے مطابق، علامات واقعی خراب تھیں اور پچھلے کچھ دن خوفناک رہے ہیں، بخار اور جسم کا درد ناقابلِ برداشت ہے۔

اداکارہ حریم فورق نے اپیل کی براہِ کرم! مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔