ٹک ٹا ک کا جنون؛ لگژری بس میں لڑکی کی ویڈیو وائرل

ٹک ٹا ک کا جنون؛ لگژری بس میں لڑکی کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دن ہے اتو ار کا مز ہ لیجئے، دنیا بھر میں سماجی روابط کی ویب سائٹس اور ویڈیو شیئرنگ ایپس نئی نسل اور شہرت کے دلدادہ افراد کی من پسند مصروفیت بن چکی ہے، شہرت حاصل کرنے کے چکرمیں بس ہوسٹس کی عملہ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سماجی روابط کی ویب سائٹس اور ویڈیو شیئرنگ ایپس نئی نسل اور شہرت کے دلدادہ افراد کی من پسند مصروفیت بن چکی ہے،انہیں ایپس میں ٹک ٹا ک شامل ہے جس کا جنون نہ صرف نوجوا نوں کے سروں پر سو ا ر ہے بلکہ عا م آدمی حتی کہ بس کے مسافر تو ایک طرف ،عملہ بھی اس سے متا ثر ہے ، مو ٹر وے پر چلنے وا لی لگژری بسو ں کا عملہ بھی دورا ن سفر ویڈیو بنا نے سے با ز نہیں آتا ہے،مسافر وں کی زندگیوں کو دا ﺅ پرلگا دیتا ہے ۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں مو ٹر وے پر رواں دواں بس کا ایک منظر ہے،ہو سکتا ہے آپ بھی ایسی ہی کسی بس کے مسافر ہوں اور مو سم بھی سہا نا ہو,ایسے میں ممکن ہے کہ آپ کی بس کا ڈرائیور مصرو ف ہو ،یا بس کا دیگر عملہ ویڈیو بنا نے میں مصروف ہو ,ہو سکتا ہے کہ آپ کی زندگی کے دن لکھے ہوں مگر ٹک ٹا ک بنا نے کے شو قین عملے نے آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈا لنے کا پو را بندو بست کر رکھا ہو اس لئے محتاط رہیں۔

یاد رہے کہ جہاں سوشل میڈیا سماج پر مثبت اثر ڈال رہا ہے تو اسی سوشل میڈیا کے معاشرے پر منفی اثرات بھی پڑرہے ہیں،ٹک ٹاک ایپ نوجوانوں کے لئےشہرت حاصل کرنے ایک ذریعہ بن چکی ہے، لوگ عام سماجی رابطوں کے بجائے سوشل میڈیا رابطوں کو ترجیح دیتے نظر آتے ہیں، کچھ ایسے نوجوان ہیں جن کے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں فالورز ہوچکے ہیں۔ نوجوان عجیب وغریب ویڈیوز بناکر مقبول ہونے کے دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer