ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکسپو سنٹرہسپتال مزید 2 ماہ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

ایکسپو سنٹرہسپتال مزید 2 ماہ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) ایکسپو سنٹرہسپتال عملاً بند ہے، وارڈز کورونا مریضوں سے خالی ہیں ،  تینوں ہالز کو تالے لگے ہیں مگر کرایہ جاری ہے، پنجاب حکومت نے ہسپتال کو  مزید 2 ماہ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ہسپتال کے ایچ ڈی یو اور آئسو لیشن وارڈز بدستور قائم رہیں گے، خصوصی طورپر بھرتی کئے گئے 110 ڈاکٹرز سمیت نرسز اور پیرامیڈیکس کو میوہسپتال میں کھپانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر 90 کروڑ روپے کا کورونا فیلڈ ہسپتال کا منصوبہ سفید ہاتھی بن چکاہے۔ایک ہزار بستروں پر مشتمل ایکسپو سنٹر ہسپتال میں زیر علاج آخری چار مریض بھی ڈسچارج کر دیئے گئے۔ اس وقت ہسپتال میں کوئی مریض زیر علاج نہیں جس پر ہسپتال کو عملی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔کورونا فیلڈ ہسپتال کے کرایہ کی مد میں اب تک 55 کروڑ روپے حکومت کے ذمہ واجب الادا ہیں،ایکسپو سنٹر انتظامیہ بار بار بل کی ادائیگی کے نوٹس دے چکی ہے۔

حکومت نے ہسپتال تو بند کر دیا لیکن اس کو مزید دو ماہ تک قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے کرایہ جاری رہے گا۔حکومت کو مزید 24 کروڑ روپے سے زائد رقم صرف کرایہ کی مد میں ادا کرنا ہوگی۔ ذرائع کے مطابق فیلڈ ہسپتال میں تین ماہ کیلئے بھرتی کئے گئے 110 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کو اب میو ہسپتال میں کھپانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،چند ڈاکٹرز،نرسز اورپیرامیڈیکس دیکھ بھال کیلئے ایکسپو سنٹر میں موجود رہیں گے۔ 

دوسری جانب پنجاب کے نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کرونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والے بحران کے باعث صوبے میں ترقیاتی بجٹ کا حجم کم مختص کیا گیا ہے جس میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر بھی شامل ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے بیشتر منصوبوں کو نئے مالی سال کے اے ڈی پی شامل نہیں کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق شامل نہ ہونے والے منصوبوں نئے مالی سال دوبارہ شامل کیا جائے گا ۔جس پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری کی جانب سے 39 ارب روپے کی ڈیمانڈ کی گئی ہے ۔زرائع پی اینڈ ڈی کا کہنُاہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری کو مزید فنڈز کے لیے وزیر اعلی پنجاب سے منظوری لینا ہوگی جبکہ راواں سال محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری کے لیے گیارہ ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer