ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نسبت روڈپر پلازے میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا

نسبت روڈپر پلازے میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام) نسبت روڈ پر واقع پلازے کی تیسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ صبح 10 بجے بند پلازے میں لگی، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع کی گئی، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پالیا۔

پلازے مالک کے مطابق تیسری منزل پر کیمرے، بیگز، اور کیمرہ اسیسریز موجود تھیں، جبکہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوسکتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer