ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ نے شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ کردیا

ن لیگ نے شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے رحیم یار خان کے قریب ٹرین حادثے پر وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کے استعفیٰ کے مطالبہ کی قرارداد جمع کروا دی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کنول لیاقت ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ رحیم یار خان کے قریب اکبر ایکسپریس کار ریلوے سٹیشن پر کھٹری مال گاڑی کیساتھ حادثہ ہوا، جس کے نتیجے میں گیارہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع اور ساٹھ سے زائد لوگ زخمی ہو کر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

کنول لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ یہ حادثہ ریلوے انتظامیہ اور خصوصا وزیر ریلوے شیخ رشید کی نااہلی، لاپرواہی اور محکمے سے غیر سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ریلوے کے آئے دن کے حادثات قیمتی جانوں کا ضیاع پوری قوم کیلئے باعث تشویش ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer