سٹی 42 : آزاد کشمیر کے سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
شدید سردی اور موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر تعطیلات میں اضافہ کیا گیا، تعلیمی ادارے 12 جنوری کے بجائے اب 17 جنوری 2026 کو کھلیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سکول، کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں پر فیصلہ لاگو ہوگا۔ محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کی جانب سے تعطیلات میں اضافے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں 17 جنوری بروز ہفتہ سے بحال ہوں گی۔ تعطیلات میں اضافے کا مقصد بچوں کو شدید سردی سے محفوظ رکھنا ہے۔