(سٹی42) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے اعلان کیا ہے کہ بسنت کیلئے پتنگوں اور ڈور کی فروخت یکم فروری سے آن لائن شروع ہوگی، اس سے قبل ایسی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پروگرام ’’بنام سرکار‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ بسنت کی اجازت قانون کے مطابق دی گئی ہے جو کوئی بھی قانون سے ہٹ کر گڈی ڈور تیار کرے گا، قانون اُس کے خلاف ایکشن میں آئے گا۔
اینکر زوہیب سلیم بٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا اور اے ڈی سی جی جوکہ بسنت کے حوالے سے فوکل پرسن کے طور پر خاص خدمات سرانجام دے رہے ہیں کے ساتھ بسنت کے حوالے سے گفتگو کی اینکر زوہیب سلیم بٹ نے پارٹ ون اور ٹو میں جو بھی سوالات جو پتنگ سازوں اور پتنگ بازوں نے پوچھے تھے، اُن کا جواب ڈپٹی کمشنر لاہورسید موسیٰ رضا نے دے دیئے۔
اینکر زوہیب سلیم بٹ نے سوال کیا کہ 6،7،8 کو بسنت منانے کے بعد بچ جانیوالی گڈی ڈور کا کیا ہوگا جس کے جواب میں سید موسیٰ رضا نے کہا کہ بچ جانیوالی ایسویسی ایشنز کو بتانی ہوگی اور اس بات پر بھی یقین دہانی کروانی ہوگی کہ اب کوئی گڈی ڈور نہیں فروخت نہیں ہوگی ۔ گڈی بنانے کی اجازت ڈیڑھ ماہ پہلے مل چکی ہے اور فروخت یکم فروری سے ہوگی اور خرید و فروخت بھی آن لائن ہوگی ۔
ڈی سی لاہور نے مزید کہا کہ جتنی بھی ایسویسی ایشنز ہیں وہ اپنے آپ کو قانون کے اندر رہتے ہوئے رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کے دنوں میں بائیک پر سیفٹی راڈ بھی نصب کرنا ہونگے اورسی ٹی او صاحب خود بھی لاہوریوں کو مفت میں سیفٹی راڈ دینگے ۔اس کے حوالے ہم نے پورے لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت فراہم کرینگے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ موٹر سائیکل کا استعمال کم سے کم کریں اور اگر کوئی ضروری بھی ہے تو اُس چاہئے کہ پہلے سیفی راڈ لگا لے۔ اینکر زوہیب سلیم بٹ نے سوال کہ بہت سے پتنگ سازوں نے پوچھا کہ اگر ہمیں آن لائن رجسٹریشن میں کوئی مسئلہ آئے تو اُسے کس طرح حل کر سکتے ہیں جس کا جواب ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے یہ کہتے ہوئے دیا کہ اگر کسی کوئی مسئلہ در پیش ہو تو ڈی سی آفس آئے یا پھر اے سی کے آفس چلا جائے اُس کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔
پروگرام میں اے ڈی سی جی سے بھی گفتگو کی جس میں اے ڈی سی جی نے پورٹل کی آن لائن مکمل رجسٹریشن کی ڈیمو ویڈیو بنائی اور دیکھایا کہ کس طرح ہمارا آن لائن پورٹل رجسٹریشن کیلئے کام کر رہا ہے پورٹل پر بیچنے والا، خریدنے والا، ایسوسی ایشنز سب کے الگ الگ باکس موجود ہیں آپ نے ایک ہزار روپے کی رجسٹریشن فیس جمع کروا اپنے آپ کو آن لائن رجسٹرڈ کر سکتے ہیں۔