ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روما ریاض نے مس یونیورس پاکستان 2025 جیتنے کو قسمت کا حصہ قرار دیدیا

روما ریاض نے مس یونیورس پاکستان 2025 جیتنے کو قسمت کا حصہ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : روما ریاض نے مس یونیورس پاکستان 2025 جیتنے کو قسمت کا حصہ قرار دے دیا۔

مس یونیورس پاکستان 2025 کا اعزاز حاصل کرنے والی روما ریاض نے بتایا ہے کہ انہوں نے مقابلے کے لیے بھرپور محنت کی، تاہم حقیقت یہ ہے کہ جیتنا ان کی قسمت میں لکھا تھا۔ 

 25 سالہ روما ریاض کے مطابق مس یونیورس پاکستان کا مقابلہ نہایت سخت ہوتا ہے، جس میں انٹرویو کا مرحلہ خاص طور پر طویل اور کڑا رکھا جاتا ہے تاکہ عالمی سطح پر مس یونیورس کے مقابلے میں شرکت کے دوران کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔ 

 روما نے مقابلے کے مراحل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں 51 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، بعد ازاں 20 لڑکیوں کا انتخاب ہوا اور آخر میں چھ فائنلسٹ رہ گئیں، جن کے درمیان مالدیپ میں حتمی مقابلہ منعقد ہوا۔

 روما ریاض کا کہنا ہے کہ مس یونیورس پاکستان میں عالمی مقابلے کے عین مطابق فارمیٹ اپنایا جاتا ہے، جہاں ایک ہفتے تک امیدواروں کے رویے، اعتماد، سوال و جواب کی صلاحیت اور مجموعی شخصیت کا بغور جائزہ لیا جاتا ہے۔ محنت اور قسمت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ تمام امیدوار سخت محنت کرتی ہیں، لیکن کامیابی بالآخر قسمت کا حصہ ہوتی ہے اور اس بار یہ ان کے نصیب میں لکھی تھی۔