(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتک روشن نے 10 جنوری کو اپنی 52ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر ان کی گرل فرینڈ صبا آزاد نے چند ان دیکھی تصاویر کے ساتھ ایک محبت بھرا نوٹ لکھا اور کھلے عام ریتک روشن کو ’’آئی لو یو‘‘ کہا۔ اس خوبصورت پوسٹ کے ساتھ انہوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
بھارت کی بڑی اردو ویب نیوز کے مطابق ہریتک روشن کی 52ویں سالگرہ پر اداکارہ صبا آزاد نے دل کھول کر محبت کا اظہار کیا اور کئی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے ریتک کو اپنا دل اور اپنی محبت قرار دیا۔ صبا کی سالگرہ کی مبارکباد والی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ صبا نے پوسٹ میں ریتک کی ایک سن کِسڈ تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں ہریتک مسکرا رہے ہیں اور سیدھے کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ صبا آزاد نے کیپشن میں لکھا ’’دنیا میں مجھے سب سے زیادہ خوشی تب ملتی ہے جب میں تمہیں خوش دیکھتی ہوں۔ سال کے سب سے خوبصورت دن پر میں تمہارے لیے خوشیاں، سکون بھرے دن، تخلیقی کام، تمہاری صلاحیت کے مطابق کام، سوچنے پر مجبور کرنے والی کتابیں، دوستوں اور خاندان کے ساتھ وقت اور لامحدود امن کی دعا کرتی ہوں۔ ہیپی برتھ ڈے مائی ہارٹ۔ آئی لو یو، ہریتک‘‘۔ 
(فوٹو: انسٹاگرام @sabazad)
ہریتک روشن نے صبا آزاد کے ساتھ اپنے ریلیشن کو سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کر کے عام کیا تھا۔ دونوں پہلی بار کرن جوہر کی 50ویں سالگرہ کی تقریب میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ اس کے بعد سے وہ اپنے رشتے کے حوالے سے کافی کھلے رہے ہیں اور اکثر اپنی چھٹیوں کی تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔ سال 2022 کے آغاز میں بالی ووڈ کے مداح اس وقت حیران رہ گئے جب سپر اسٹار ہریتک روشن کو ممبئی میں ایک پرسکون ڈنر کے بعد اداکارہ و موسیقار صبا آزاد کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دیکھا گیا۔ جو باتیں ایک نئے رومانس کی سرگوشیوں سے شروع ہوئیں، وہ جلد ہی انڈسٹری کے سب سے چرچے میں رہنے والے رشتوں میں بدل گئیں۔
ان دونوں کی جوڑی کئی لوگوں کو منفرد لگی۔ ریتک کے پیچھے دہائیوں کی اسٹارڈم ہے جبکہ صبا ایک فری اسپریٹڈ انڈی آرٹسٹ ہیں جو اپنی الگ پہچان بنا رہی ہیں۔ لیکن دونوں نے مل کر ایک ایسا رشتہ بنایا جو نہایت ماڈرن محسوس ہوتا ہے، جس میں تخلیقی صلاحیت، دوستی اور کھلے پن کی جھلک نظر آتی ہے۔ ہریتک روشن نے شروع میں صبا کے کام کو سوشل میڈیا پر لائک کیا، پھر بات چیت ملاقاتوں میں بدلی اور جلد ہی صبا کو ریتک کی فیملی تقریبات میں دیکھا جانے لگا، یہاں تک کہ ان تقریبات میں بھی جہاں ان کی سابقہ اہلیہ سوزین خان بھی موجود تھیں۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ صبا نے کتنی آسانی سے ریتک کی دنیا میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔
دونوں نے کبھی بھی عوامی طور پر ایک ساتھ نظر آنے سے گریز نہیں کیا۔ وہ شادیوں، پارٹیوں اور چھٹیوں پر ایک ساتھ جاتے رہے اور اکثر سوشل میڈیا پر اپنے محبت بھرے لمحات کی جھلکیاں شیئر کرتے رہے۔ عمر کے فرق کو لے کر ٹرولنگ اور تبصروں کا سامنا کرنے کے باوجود ریتک اور صبا نے کبھی پرواہ نہیں کی۔ انہوں نے کھلے عام اپنی اینیورسری منائی، ریتک نے دل سے لکھے گئے نوٹس اور کینڈڈ تصاویر بھی شیئر کیں۔ دسمبر 2025 میں ہریتک نے دونوں کی شیڈو امیج شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ’’ہمارے پاس چند خوشگوار پرچھائیاں ناچتی ہوئی نظر آئیں۔ 2025 ایک بہت خوشگوار نوٹ پر ختم ہو رہا ہے‘‘۔ یہ پوسٹ ان کے رشتے کی سادگی اور خوشی کو ظاہر کرتی ہے۔ صبا آزاد صرف ریتک کی پارٹنر ہی نہیں بلکہ ایک باصلاحیت اداکارہ اور موسیقار بھی ہیں، جنہیں ’’مجھ سے فرینڈشپ کرو گے‘‘ جیسی فلموں اور انڈی میوزک کولیبوریشنز کے لیے جانا جاتا ہے۔