وسیم احمد:ٹی 20ورلڈ کپ ،بنگلہ دیش ٹیم کا بھارت جانے سے انکار، بنگلہ دیش ٹیم کے انکار کے بعد پاکستان نے نئی تجویز دے دی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش کےمیچز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کردی، اگر سری لنکا کے وینیوز تیار نہیں تو پاکستان میزبانی کو تیار ہے۔
بنگلہ دیش نے ورلڈکپ کے میچز کیلئے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹیم کی سکیورٹی پر تحفظات کا اظہارکیا۔
سری لنکا اگر میزبانی نہیں کر سکتا تو پاکستان کے وینیوز پر میزبانی کیلئے حاضر ہیں،پاکستان کے تمام وینیوز ورلڈکپ کے میچز کی میزبانی کیلئے تیارہیں،آئی سی سی نےبنگلہ دیش کےمیچز کی منتقلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنا ہے۔