ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہال روڈ سولر مارکیٹ میں کروڑوں کافراڈ، ملزمان کیخلاف 5 مقدمات

ہال روڈ سولر مارکیٹ میں کروڑوں کافراڈ، ملزمان کیخلاف 5 مقدمات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد:ہال روڈ سولر مارکیٹ میں کروڑوں کافراڈ، فراڈ سے متاثرہ دکانداروں نے مزید 3 درخواستیں پولیس سٹیشن میں جمع، قلعہ گجر سنگھ پولیس سٹیشن میں اندراج مقدمہ کی درخواستیں 5 ہو گئیں۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ ملزمان صغیر ،صدام ،افضل نے 30سے زائد دکانداروں کو لوٹا،ملزمان نے احد سنٹر میں 5 ماہ قبل نیو کراچی سولر کے نام سے دکان بنائی تھی۔

ملزم صغیر کا تعلق لودھراں سے ہے ،ملزمان دکانداروں ،خریداروں سے کروڑوں کی نقدی ،سولر لیکر فرار ہوئے۔

ملزمان نے ایڈوانس پیمنٹ کی مد میں رقم بٹوری ، ملزمان نے دکانداروں سے سولر پینل ،بیٹریاں سائٹ پر لگانے کیلئے اکھٹی کیں ۔ 

مارکیٹ میں فراڈ کرنے کے بعد ملزمان سامان اور نقدی لے کر فرار ہو گئے، معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں،جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔