ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات 22 فروری کو ہوں گے

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات 22 فروری کو ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:صدر بارسمیت 4عہدوں کیلئے 8 امیدواروں کی عبوری فہرست جاری،لاہور بار کے امیدواروں کی حتمی فہرست پرسوں جاری ہوگی۔
صدارت کیلئے 2، نائب صدر کیلئے 3 ،سیکرٹری کیلئے 2 امیدوار مدمقابل،فنانس سیکرٹری کا امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہوچکا،صدر لاہور ہائیکورٹ بار کیلئے ثاقب اکرم گوندل ،ملک آصف نسوانہ امیدوار،نائب صدر کیلئے حسیب بن یوسف ،عبدالرحمان رانجھا ،عبدالرزاق امیدوار،سیکرٹری کے عہدے کیلئے فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمراء اُمیدوار ہیں۔
فنانس سیکرٹری کے عہدے پر حام اللہ بن شعیب بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے،امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی آج واپس لئے جاسکتے ہیں،امیدواروں کے کاغذات پر اعتراضات بھی آج تک دائر کئےجاسکتے ہیں۔
امیدواروں کی حتمی فہرست 13 جنوری کو جاری کی جائے گی،الیکشن میں 33 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا رائے حق دہی استعمال کرے گی،انتخابات کیلئے پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے جاری رہے گی۔