انسٹیٹیوٹ آف آفتھلمولوجی نے اندھے پن کی روک تھام کیلئے جدید حل تیار کرلیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انسٹیٹیوٹ آف آفتھلمولوجی/ کالج آف آفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز (COAVS)میو ہسپتال نے ذیابیطس سے متاثرہ اندھے پن کی روک تھام کیلئے مصنوعی ذہانت سے جدید حل تیار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کالج آف آفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز (COAVS) نے آج ایک شاندار سیمینار  کا اہتمام کیا جو کہ ایک کمپنی آفتھلا ئٹکس اور آفتھ میڈ کے تعاون سے  کیا گیا ،جو آنکھوں کی دیکھ بھال کے جدید آلات تیار کرکے اندھے پن کو روکنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہیں۔ وائنو، اویس باجوہ اور ڈاکٹر نیلم  نوشین کے مطابق وہ ایسے جدید آلات پر کام کرتے ہیں جو ریٹنا کو اسکین کر کے"ذیابیطس اور کالے موتیے کے آنکھ کے پردے پر ہونے والے ناقابل تلافی نقصانات اور آنکھوں کی دیگر امراض کی علامات کا پتہ لگاتا ہے۔  یہ آلہ آنکھ کے پردے پر کالے موتیے اور ذیابیطس کے مرتب کردہ اثرات کا پتہ لگاتے ہوئے اس کے علاج اور روک تھام کے لیے لائحہ عمل فراہم کرتا ہے۔ یہ مصنوعات دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو آنکھوں کی مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہونے والے اندھے پن کی روک تھام اور علاج اور بروقت تشخیص کے لیے مدد فراہم کرتا ہے۔

دوسری جانب پروفیسر ڈاکٹر محمدمعین پرنسپل کالج آف آفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز اور چیئرمین آئی ڈیپارٹمنٹ K.E.M.U/ MHL نے  حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذیابیطس اور کالے موتیے سے ہونے والے آنکھوں کے امراض کی درست تشخیص کے لیے یہ ٹیکنالوجی ڈاکٹر حضرات کیلئے بے حد مفید ثابت ہوکر نابیناپن کی شرع کو کم کرنے میں مددگار ہو گی.

پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر اسد اسلم خان صوبائی کوآرڈینیٹر برائے پری وینشن آف بلائنڈنس پروگرام پنجاب نے کہا کہ اندھے پن کی روک تھام کے لئے یہ انتہائی اہم پیش رفت ہے. جو تشخیص کو درست اور بروقت علاج میں معاون ہو گی.وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کالج آف آفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز (COAVS) کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر سید رضا علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر علی ایاز صادق، ڈاکٹر ناصر چوہدری، ڈاکٹر خالد ،ڈاکٹر فاروق ، ڈاکٹر سلمان حمزہ، ٹیکنالوجسٹ ضیاءالرحمان اور فیکلٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی.