شاہدرہ:سکول ٹیچر پر تیزاب پھینکے والےملزمان پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

شاہدرہ:سکول ٹیچر پر تیزاب پھینکے والےملزمان پولیس مقابلے کے بعد گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) شاہدرہ ٹاؤن پولیس مقابلہ،دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار،دونوں زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
 پولیس کے مطابق دوران چیکنگ کالاخطائی ٹی پوائنٹ پر پولیس کی جانب سے 2 موٹر سائیکل پر سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی، جس پر موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی گئی، پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی، تو دو ملزمان یاسر اور نوید زخمی حالت میں گرگئے جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

 ملزمان نے دو روز قبل سکول ٹیچر پر تیزاب پھینکا تھا اور فرار ہو گئے تھے۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

  خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی گجر پورہ کے علاقے کرول گھاٹی میں دو  ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ مار کر رہے تھے،گجر پورہ پولیس موقع پر پہنچی پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی،  اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوا تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ،  زخمی ڈاکو کی شناخث رحمان افضل کے نام سے ہوئی،زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوۓ موقع سے فرار ہو گیا تھا۔