ٹوئٹر صارفین کیلئے خوشخبری، بڑی تبدیلی کردی گئی

New Change in Twitter
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ٹوئٹر نے صارفین آئی او ایس صارفین کے لئے ایک نیافیچر متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹر نے بھی صارفین کیلئے ٹک ٹاک کی طرح کا الگور تھم بنا لیا، ساتھ ہی ٹوئٹر کی جانب سے الگورتھم پر مبنی ٹائم لائن اور ریورس chronological پر مبنی ہوم فیڈ کا فیچر ختم کر کے الگورتھم فیڈ کو  بائی ڈیفالٹ فیڈ بنا دیا گیا ہے۔اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ  نئی تبدیلی سب سے پہلےآئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے اور اب وہ ایپل کی ڈیوائسز میں صارفین کے لیے فار یو اور فالوونگ کے نام سے 2 ٹیبز نظر آئیں گی۔

کمپنی کے مطابق جب ایپ کو اوپن کیا جائے گا تو فار یو ٹیب ہی سب سے پہلے اوپن ہوگی جس کے بعد صارف کی مرضی ہوگی کہ وہ کونسی ٹیب پر اسکرولنگ کرنا چاہتا ہے اور اس کے ساتھ ہی فار یو فیڈ میں  ایسے اکاؤنٹس کی ٹوئٹس صارفین کے سامنے ہوں گی جن کو وہ فالو ہی نہیں کرتے ہوں گے، جبکہ فالوونگ ٹیب میں آپ کو ان اکاؤنٹس کی تازہ ترین ٹوئٹس نظر آئیں گی جن کو آپ فالو کررہے ہوں گے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کے اینڈرائیڈ اور ویب ورژن کے صارفین کے لیے پرانا ہوم فیڈ فی الحال برقرار رہے گا۔

 ایلون مسک نے اس نئی تبدیلی کا وعدہ گزشتہ دنوں کیا تھا، تاہم8 جنوری کو ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے سے ٹوئٹر میں دائیں بائیں swipe کرکے ہوم فیڈ کے مختلف سیکشنز تک رسائی دی جائے گی، ساتھ ہی یوزر انٹرفیس کو تبدیل کرنے کے پہلے مرحلے میں بک مارک بٹن کو ایک ہفتے بعد متعارف کرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کو خریدا تھا اور اس کے بعد سے کافی کچھ تبدیل کیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر