مصباح الحق کو ہیڈکوچ کے عہدہ سے ہٹانے کی تیاریاں

مصباح الحق کو ہیڈکوچ کے عہدہ سے ہٹانے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدےسے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکستوں کے بعد پی سی بی حرکت میں آگیا۔ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق کی جگہ بیٹنگ کوچ یونس خان کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لئے کوچنگ کی پیش کش کی گئی ہے تاہم یونس خان نے ابھی تک اس حوالے سے بورڈ کو جواب نہیں دیا۔

یونس خان کے انکار کی صورت میں کسی کو بھی عبوری کوچ لگایا جاسکتا ہے۔ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے بعد پیپرا رولز کے تحت نئے کوچ کے لئے اشتہار دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اہم اراکین نے مصباح الحق کے کوچنگ کے انداز پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جس کے بعد بورڈ حکام نے مصباح کو کوچنگ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب اس صورت حال پر ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو عہدے ہٹانے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ تاہم مصباح الحق کرکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے جس کے بعد کرکٹ کمیٹی اپنی سفارشات چیئرمین پی سی بی کو بھجوائے گی جن کی روشنی میں چیئرمین پی سی بی حتمی فیصلہ کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer