پولیو مہم کی مانیٹرنگ , ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز  کے مختلف علاقوں کے دورے 

پولیو مہم کی مانیٹرنگ , ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز  کے مختلف علاقوں کے دورے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: انسدادِ پولیو مہم کا پہلا روز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا اور اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف علاقوں کے دورے کیے پولیو مہم کی مانیٹرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق  انسداد پولیو مہم کا پہلے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا نے مختلف یوسیز کے دورے کیے، شاہد عباس کاٹھیا پولیو ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لئے دورہ کیا گیا، انڈس ہسپتال مناواں میں ٹرانزٹ ٹیم کی کارکردگی کو جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کاٹھیا نے یو سی 51 بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم میں ٹیم نمبر 42، یو سی 48 لاریکس کالونی بی تھری میں ٹیم نمبر 04 کی حاضری کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا نے یو سی 110 کھارک میاں بازار علامہ اقبال میں ٹیم نمبر 21 کو مانیٹر کرنے کے لئے دورہ کیا گیا۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کاٹھیا نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے، وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئے،فنگر مارکنگ، ڈور مارکنگ اور ٹیلی شیٹ کا بھی جائزہ لیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے یونین کونسلز 69، 70، 71 کا دورہ کیا پولیو ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو مانیٹر کیا گیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے یو سی والٹن 02 میں ٹیم نمبر 01 اور 04 کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا، افسران نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے، فنگر مارکنگ، ڈور مارکنگ اور ٹیلی شیٹ کو چیک کیا گیا.افسران نے یوسیز مکینوں سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا،مجموعی طور پر پولیو ورکرز کی کارکردگی تسلی بخش تھی۔

       

Shazia Bashir

Content Writer