(سٹی42)بالی ووڈ کی اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دلچسپ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر کےساتھ ایک مکمل خاندان کی خواہشمند ہیں۔ 11 بچوں کی کرکٹ ٹیم۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے بات کرتے ہوئے مداحوں کو چونکادیا،اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہناتھا کہ میں اپنی ازداجی زندگی سے خوش ہوں اور اپنے شوہر گلوکار نک جونس کے ساتھ ایک مکمل خاندان کی خواہشمند رکھتی ہوں۔میزبان نے ان سے بچوں کے بارے سوال کیا کہ وہ کتنے بچوں کی خواہش مند ہیں اس پر مسکراتے پریانکا نےجواب دیا جس نے قارئین اور سامعین کو حیران کردیا۔
پریانکا چوپڑا نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کرکٹ ٹیم‘اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ میں اپنے شوہر سے زیادہ بچوں کی خواہش رکھتی ہوں، 11 بچوں کی کرکٹ ٹیم، لیکن میں اتنا یقین سے نہیں کہہ سکتی‘۔
اپنے شوہر کی عمر کے بارے ان کا کہناتھا کہ میری اور نک جونس کی عمر میں کوئی خاص فرق نہیں، نک جونس بھارت میں ایسے سمائے جیسے مچھلی پانی میں۔بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ’ایک عام کپل کی طرح انہیں بھی ایڈونچر سے زیادہ ایک دوسرے کی عادات و اطوار اور پسند وناپسندکو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ واقعتاً کوئی مشکل کام نہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی۔شادی کی تقریب بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور میں واقع عمید بھون پیلس میں منعقد ہوئی جس میں میزبان امریکی گلوکار اور اُن کے اہل خانہ نے کی۔تقریب عیسائی مذہبی رسومات کے تحت ادا کی گئی جس میں پریانکا نے سفید رنگ کا روایتی جوڑا زیب تن کیا تھا۔