حورم سلطان ماں بن گئی

حورم سلطان ماں بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :ترک ڈرامہ ’’ میرا سلطان ‘‘میں حورم سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ ماں بن گئی ۔

نجی ٹی وی پر اردو زبان میں ڈب کرکے نشر کیے جانے والے ترکش ڈرامے ' میرا سلطان' میں حورم سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔' میرا سلطان' میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ مریم اوزیرلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ترک اداکارہ نے بیٹی کی ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ کے والد اور میں آپ کا اس دنیا میں استقبال کرتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہم آپ کی آمد سے بہت خوش ہیں اور آپ کی ہمیشہ حفاظت کریں گے۔

خیال رہے کہ جیو کہانی پر نشر کیے جانے والے ترکی کے تاریخی ڈرامے ' میرا سلطان' کے اردو ترجمے نے پاکستان میں بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے تھے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer