حسن علی: شہرمیں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مرغی کا گوشت چھ روپے فی کلو مہنگا ہوگیا، جبکہ فارمی انڈے ایک سو چھتیس روپےفی درجن پرمستحکم رہے۔
تفصیلات کے مطابق مرغی کا گوشت چھ روپے فی کلو مہنگا ہوگیا، جبکہ فارمی انڈے ایک سو چھتیس روپےفی درجن پر مستحکم رہے۔
زندہ مرغی چار روپے روپے اضافے کے بعد ایک سو سینتالیس روپے جبکہ برائلرگوشت چھ روپے اضافے کے بعد دو سو تیرہ روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، تاہم شہر میں فارمی انڈوں کی طلب اور رسد مستحکم ہونےکے باعث فارمی انڈوں کی قیمت ایک سو چھتیس روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہے۔