ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں سوائن فلو کا خطرہ، 5 روز کے دوران کنفرم کیسز کی تعداد 3 ہو گئی

شہر میں سوائن فلو کا خطرہ، 5 روز کے دوران کنفرم کیسز کی تعداد 3 ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چوہدری):شہر میں سوائن فلو کا خطرہ بڑھنے لگا۔دو افراد کے مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق، مختلف ہسپتالوں میں سوائن فلو کے مزید چھ نئے کیسز سامنے آگئے ۔شہر کے دیگر ہسپتالوں میں بھی فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

حمید لطیف ہسپتال میں زیر علاج شالامار ٹاؤن کے رہائشی ستاون سالہ عبدالقدیر اور ساہیوال کی رہائشی مجیدہ بی بی کے ٹیسٹوں میں سوائن فلو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد شہر میں گزشتہ پانچ روز کے دوران سوائن فلو کے کنفرم کیسز کی تعداد تین ہو گئی ہے ۔

 چوبیس گھنٹوں کے دوران گنگا رام ہسپتال میں دو شیخ زید ہسپتال ، ڈاکٹرز ہسپتال ، گلاب دیوی ہسپتال اور نیازی ہسپتال میں سوائن فلو کا ایک ایک مشتبہ مریض داخل کیا گیا ہے۔ شہر کے دیگر ہسپتالوں میں بھی فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔