(دعا مرزا):عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا 17 جنوری کو مال روڈ پر احتجاج کا اعلان ، انہوں نے کہا کہ ایسا احتجاج ہو گا کہ دنیا دیکھے گی۔ عوامی تحریک کے مظاہرے میں سیاسی قائدین شریک ہونگے۔
اے پی سی کی ایکشن کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ 17 جنوری کے عوامی تحریک کے مظاہرے میں سیاسی قائدین شریک ہونگے، انسانی جانوں کی قیمت پیسوں سے کئی زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن بھی اب سانحہ قصور کے ساتھ جڑ گیا، مال روڈ پر احتجاج چلتا ہی رہے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ انصاف کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ انویسٹمنٹ کیلئے نہیں بلکہ سیاست کو ٹریڈ سے نکالنے کیلئے بیٹھیں ہیں۔ تمام جماعتیں اپنے اپنے کارکنوں کا خرچہ خود برداشت کرے گی۔ 16 جنوری کو تمام فیصلے مکمل کر لیے جائیں گے۔
مزید دیکھئے: