واسا ہیڈ آفس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ اجلاس

واسا ہیڈ آفس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 در نایاب:ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا۔ واسا کی نکاسی و فراہمی آب کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی ایم ڈی انجنئیرنگ نوید مظہر ، ڈی ایم ڈی ایف اے اینڈ آر افتخارالدین نعیم ، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ذیشان بلال  اور ڈائریکٹر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ شیخ اکرم سمیت دیگر افسران شریک تھے۔

اجلاس میں آئی پور پراجیکٹ کے تحت سکیموں اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبوں پر پیش رفت کا  جائزہ لیا گیا۔ واسا کے ریونیو اہداف سمیت مالی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔