ویب ڈیسک : بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے گئے ۔
ڈی آئی جی سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے پولیس اسٹیشن احمدزالی اور پولیس چوکی فتح خیل پرحملے کیے۔ سجاد خان نے بتایا کہ بنوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے سے 3 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے، جبکہ 9 زخمی ہوئے ۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔