شاہد ندیم سپرا:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے باغبانپورہ ڈویژن کی ٹیموں نے محمود بوٹی کے علاقے میں واقع ری رولنگ ملز پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی بجلی چوری پکڑ لی۔
ایکسئین باغبانپورہ ڈویژن عابد حسین کے مطابق چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ ملز میں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ ٹیموں نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمر سمیت دیگر متعلقہ املاک بھی اتار لیں۔
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات کیے جائیں گے۔