قیصر کھوکھر : حکومت پنجاب نے موٹر ٹرانسپورٹ پالیسی 2026 جاری کر دی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگی اور صوبے کے تمام سرکاری محکموں پر لاگو ہوگی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اب تمام الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری محکمہ خزانہ کی منظوری کے بعد ہی ممکن ہوگی۔ اس کے علاوہ گریڈ سترہ سے اوپر کے تمام افسران کو سرکاری گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔
پالیسی جس کے تحت ہر افسر کو ماہانہ پچیس لیٹر اضافی پٹرول فراہم کیا جائے گا۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے پالیسی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد سرکاری محکمے اس کے مطابق عمل درآمد کریں گے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد محکموں میں ٹرانسپورٹ کے نظم و نسق کو بہتر بنانا اور افسران کی کارکردگی کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنا ہے۔