سٹی42 : کراچی میں شر پسندوں کے گورو آفاق احمد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
الطاف حسین کے سابق دستِ راست، ایم کیو ایم حقیقی کے سابق خالق، آفاق احمد ک نے گزشتہ روز اپنے کارکنوں کو ہدایات دی تھین کہ ڈمپروں کو سڑکوں پر نذرِ آتش کیا جائے۔ آفا ق احمد کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آج آفاق احمد کے شرپسندوں نے چار ٹرکوں کو سڑکوں پر آگ لگا دی۔
پولیس نے آفاق احمد کے خلاف جلاو,گھیراو کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آفاق احمد کے خلاف لانڈھی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانےکامقدمہ درج کیا گیا تھا۔
آفاق احمد کو ڈیفنس سے گرفتار کیاگیا ہے۔ اسے کورنگی تھانے منتقل کیا جائے گا۔
شر پسندوں کے سرغنہ آفاق احمد نے اعلان کیا تھاکہ مہاجر نوجوانوں کو بڑا بھائی سمجھ کر حکم دے رہا ہوں کہ منگل کے روز سے شہر میں ہیوی ٹریفک نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے بعد لانڈھی میں ٹرک جلا دیے گئے ،اور خوف کے عالم کے باعث ٹرانسپورٹرز نے شہر کے داخلی راستوں کو بند کردیا اور واٹر سپلائی کے ٹینکرز نے بھی شہر میں جانے سے انکار کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی یہ تحقیق ہونا بھی باقی ہے کہ بلدیہ کے علاقہ میں سڑک پر ایک موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون کی موت کا سبب بننے والا ایکسیڈنت بھی حقیقی ایکسیڈنٹ تھا یا اسے شرپسندوں نے پلان کیا تھا۔
آفاق احمد کے کارکنوں کی جانب سے سڑکوں پر ٹرکوں کو آگ لگانے کے واقعات کے بعد شہر مین واٹر کارپوریشن کے ٹینکروں نے پانی کی سپلائی بند کر دی تھی اور اس کے بعد پرائیوٹ ٹرانسپورٹروں نے شہر میں آمدورفت کے کئی کلیدی راستوں کو احتجاجاً ٹرک کھڑے کر کے بند کر دیا تھا۔
کراچی مین اچانک بند امنی کے واقعات عین اس روز ہوئے جب نیشنل سٹیڈیم کی تعمیر نو مکمل ہونے کے بعد آج شام سٹیڈیم کا افتتاح کیا جانا تھا۔