علی ساہی: خطرناک70 اشتہاریوں کی ہیڈ منی کی سفارشات محکمہ داخلہ کو بجھوا دی گئیں
اب پولیس سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے پرعزم ہے ، خطرناک70 اشتہاریوں کی ہیڈ منی کی سفارشات محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کردی گئی ، سی ٹی ڈی کے ہیڈ منی کے 30 ریڈ بک 40 اشتہاری مجرم بلیک بک میں شامل ہیں ، پنجاب پولیس کی سفارشات کی منظوری پر محکمہ داخلہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا
70 اشتہاری مجرمان کے سروں کی قیمت مجموعی طور پر 16 کروڑ 52 لاکھ روپے مقرر،ریڈ بک میں شامل اشتہاری مجرمان کی مجموعی ہیڈ منی 10 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر،بلیک بک میں شامل اشتہاری مجرمان کی مجموعی ہیڈ منی 6 کروڑ 2 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ۔
اشتہاری عبید الرحمان کے سر کی قیمت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش،موسیٰ کے سر کی قیمت 1 کروڑ 20 لاکھ، یعقوب کے سر کی قیمت 90 لاکھ روپے مقرر،عمران ستار، مسعود اظہر، منیر حسین کے سرکی قیمت 70 لاکھ فی کس مقرر کرنے کی سفارش،عبدالرحمن مرزا، سمیع اللہ، امین کے سروں کی قیمت 60 لاکھ روپے فی کس مقرر کرنے کی سفارش،محمد افضل، محمد صفدر کے سروں کی قیمت 40 لاکھ روپے فی کس مقرر کرنے کی سفارش،حافظ سلیمان، رضوان علی کے سروں کی قیمت 40 لاکھ فی کس مقرر کرنے کی سفارش،بابا منصور، عابد، اکرم عرف ٹیپو کے سروں کی قیمت 25 لاکھ مقرر کرنے کی سفارش،عبدالجبار عرف چھوٹا انجینئرکےسر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش،محمد اعظم، محمد اعجاز کے سروں کی قیمت 25 لاکھ روپے فی کس مقرر کرنے کی سفارش
عبدالماجد رشید، تنویر حسین کے سروں کی قیمت 25 لاکھ فی کس مقرر کرنے کی سفارش،عمران زیدی، امجد عباس کے سروں کی قیمت 25 لاکھ فی کس مقرر کرنے کی سفارش،بنیاد حسین، تنویر احمد، عنایت اللہ شاہ کے سروں کی قیمت 25 لاکھ مقرر کرنے کی سفارش کر دی گئی
ترجمان پولیس کے مطابق اشتہاری مجرمان پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو سنگین وارداتوں میں مطلوب ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکواشتہاریوں کی گرفتاری ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے،سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں