عابد چوہدری : لاہور پولیس کا تھانیدار مبینہ تشدد سے شہید ہوگیا
شادباغ انویسٹی گیشن پولیس نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، ذرائع کے مطابق اے ایس آئی شاہد اور جمیل نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا،ملزم کی گرفتاری کے دوران وکلا نے ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا،وکلا کے تشدد سے تھانیدار شاہد کی حالت غیر ہو گئی،تھانیدار شاہد ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا،پولیس نے شواہد جمع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی
ملزمان تشددکانشانہ بناتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے،پولیس نے چیک ڈس آنر کےاشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سےرپورٹ طلب کرلی ،آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز کو تشدد میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App