ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناصر باغ سے نامعلوم خاتون کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد

ناصر باغ سے نامعلوم خاتون کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقے ناصر باغ سے ایک نامعلوم خاتون کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مقامی افراد نے خاتون کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کی عمر تقریباً 35 سال ہے تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ شناخت کے لیے فرانزک ٹیموں نے لاش کے فنگر پرنٹس لے لیے ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت کے بعد تمام حقائق سامنے آئیں گے اور تفتیش کے بعد اس واقعے کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔