ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کا گوشت پھر مہنگا ہوگیا

مرغی کا گوشت پھر مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر  لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 لاہور میں مرغی کا گوشت 14روپے کلو مہنگا ہو گیا جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 569روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

صافی گوشت 650 سے 670 روپے کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ برائلر زندہ ہول سیل 379  جبکہ پرچون میں 393 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

 دوسری جانب لاہور میں فارمی انڈے 235 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔