ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث  متعدد پروازیں  منسوخ کر دی گئیں.

 لاہور سے  کئی اڑان نہ بھر سکیں، کراچی سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

 منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہور سیرین ایئر ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر ای آر 502،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 متاثر ہوئی.

اس کے علاوہ کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 ،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 ،کراچی سے ریاض پلان کی پرواز ایف تھری 662 شامل ہیں۔

ان پروازوں کی منسوخی کی وجہ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات بتائی جا رہی ہے، جس کی بنا پر متعلقہ ایئر لائنز نے مسافروں کو دیگر متبادل انتظامات کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔