رائیونڈ: ڈمپراورچنگ چی رکشہ میں تصادم  کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق

رائیونڈ: ڈمپراورچنگ چی رکشہ میں تصادم  کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)رائیونڈ:بی بی جان روڈپر ڈمپراورچنگچی رکشہ میں تصادم  کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
 ریسکیوذرائع کے مطابق افسوسناک حادثےمیں دونوں افرادموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثےمیں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
 پولیس کے مطابق زخمی شخص کی شناخت31سالہ اسحاق کےنام سےہوئی۔

 خیال  رہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں سڑکوں کی خستہ حالی، اوور لوڈنگ، ون وے کی خلاف وزری، اوور ٹیکنگ، اشارہ توڑنا، غیر تربیت یافتہ ڈرائیور، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، نو عمری میں بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ، بریک کا فیل ہو جانا اور زائد المیعاد ٹائروں کا استعمال شامل ہیں۔
 کسی بھی ملک کا نظام شہریوں کے تعاون کے بغیر چلنا ناممکن ہے اس لیے عوام کی جانب سے حکومت پر زور دینے کی ضرورت ہے کہ وہ محفوظ سڑکیں بنائے اور سڑکوں پر تحفظ کے معیار کو بلند کرے۔ شہریوں پر بھی لازم ہے کہ وہ روڈ سیفٹی کے قوانین سیکھنے اور سکھانے کی کوشش کریں کیونکہ ملکی نظام کو بہتر بنانا صرف حکومت کی ہی ذمے داری نہیں بنتی بلکہ شہریوں کے لیے بھی ٹریفک قوانین کی پیروی کرنا لازمی ہے۔