ترکی کو 30 ملین ڈالر عطیہ کرنے والےگمنام پاکستانی پر شہباز شریف کا ٹویٹ

ترکی کو 30 ملین ڈالر عطیہ کرنے والےگمنام پاکستانی پر شہباز شریف کا ٹویٹ
کیپشن: Shahbaz Sharif, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کو  30 ملین ڈالر عطیہ کرنے والےگمنام پاکستانی کی تعریف کرتے ہوئے قابل فخر قرار دیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک گمنام پاکستانی کی مثال دیکھ کر دل بہت متاثر ہوا جو امریکہ میں ترکی کے سفارت خانے میں گیا اور ترکی اور شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے 30 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ ایسے شاندار کام ہیں جو  دوستی اور انسانیت کو ظاہر کرتے ہیں، بلکہ ہر طرح کی مشکلات پر فتح حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer