ضمنی الیکشن، مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظور

ضمنی الیکشن، مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 میں ضمنی الیکشن کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار مصطفیٰ کمال کےکاغذات نامزدگی منظور کرلیےگئے۔

ان کے علاوہ این اے 256 میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار عماد الدین کےکاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیےگئے,  این اے 247 میں ضمنی الیکشن کے لیے تحریک انصاف کے آفتاب صدیقی کےکاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیےگئے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے عوام کو کام کر کے دکھایا ہے۔ سینیٹر، میئر رہا ہوں، ایسےعہدوں پر رہا ہوں جہاں بہت کچھ کر سکتا ت،  بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا پھل ملنے والا ہے، کراچی کے لوگوں کو بہت جلد خوشخبری ملنے والی ہے، آج کے حالات سے نمٹنے کیلئے اپنے تجربے کو بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اس شہر کو اقتدار میں آکر بھلا دیا تھا۔

خیال رہےکہ یہ تمام نشستیں تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کے بعد خالی ہوئی ہیں۔